۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
جشن عید میلاد النبی

حوزہ/کورونا وائرس کے پھیلاؤ (Covid-19 pandemic) کے دوران جلوس محمدی کی اجازت کو لے کر مسلمانوں میں بے چینی پھیلی ہو ئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ممبئی اورریاست بھر میں جلوس محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (Eid Miladun Nabi 2020) منانے کی اجازت کے سلسلے میں آئندہ دو دنوں میں اصول و ضوابط اور گائیڈ لائن مرتب کرنے کے معاملہ میں این سی پی سربراہ شرد پوار اور ایس پی لیڈر ابوعاصم اعظمی کے مابین ایک میٹنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں جلوس محمدی کے لئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ (Covid-19 pandemic) کے دوران جلوس محمدی کی اجازت کو لے کر مسلمانوں میں بے چینی پھیلی ہو ئی ہے۔ ممبئی عید میلاد النبی (Eid Miladun Nabi) حضرت محمد مصطفیٰ (ص) کا یوم پیدائش ہے اور مسلم مذہب میں ان کی ایک خاص اہمیت ہے۔ چونکہ جشن عید میلاد النبی مسلم مذہب کا لازمی جز ہے لہذا مسلمان مذہبی تہواروں اور جلوسوں کو منانے کے لئے مضطرب ہیں۔

عید میلاد النبی 30 اکتوبر 2020 کو منقعد ہو گا جس کے لئے صرف ایک ہفتہ باقی ہے لیکن ریاستی حکومت نے ابھی تک کورونا اصول و ضوابط کی وبا کی بنیاد پر تہوار منانے کے معیار اور قواعد تیار نہیں کیے ہیں۔ تمام مذاہب کو مساوات کی بنیاد پرتہوار منانے کی اجازت دے دی گئی اور قواعد تیار کیے گئے۔ اسی طرز پر مہاراشٹرا میں عید میلاد اور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں جلوس نکالا جاتا ہے۔ جلوس میں حکومتی قواعد پر عمل پیرا ہونے کی بھی مسلمانوں نے رضامندی ظاہر کی ہے۔

خاص طور پر ممبئی میں خلافت کمیٹی کے ذریعہ خلافت ہاؤس سے جلوس نکالنے کی روایت 109 سال پرانی ہے اور اسے جاری رکھنا چاہئے جس کے لئے سماج وادی پارٹی کے قائدین اور مہاراشٹر کے ریاستی صدر رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی اور بھیونڈی ایسٹ کے رکن اسمبلی رئیس شیخ نے شرد پوار سے ملاقات کی۔ اس پر شرد پوار سے بات چیت کرنے کے بعد اس کے حل کے لئے تبادلہ خیال کرنے کے لئے آئندہ دو دن میں وزیر اعلی ، شرد پوار اور ابو عاصم اعظمی کے درمیان مشترکہ میٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .